Back to امیر المومنین علی ابن ابی طالب ع
جنگ احد میں حضرت علیؑ ڈر کر زمین پر لیٹ گئے؟عیاشی
رسولﷺ کی میدان احد میں جب علیؑ پر نظر پڑی تو آپؐ نے سیدنا علیؑ سے پوچھا کہ آپ کہاں تھے ؟ تو سیدنا علیؑ نے جواب میں فرمایا کہ میں زمین کیساتھ ملا ہوا تھا۔ رسولﷺ نے آپؑ سے فرمایا کہ تمہارا گمان تمہارے ساتھ ہے۔ (تفسیر عیاشی - جلد اول - صفحہ ١٨٣)

" وقال رسول الله صلى الله عليه وآله: يا علي أين كنت؟ فقال : يا رسول الله لزقت بالأرض فقال: ذاك الظن بك " رسول اللہؐ نے فرمایا علی آؑپ کہاں تھے؟ عرض کی رسول اللہ میں تو زمین کیساتھ جما ہوا تھا۔ رسول اللہ ص نے فرمایا علیؑ آپ سے امید بھی یہی تھی۔
اہل عقل روایت کا خود مشاہدہ کریں۔ زمین پر جمے ہونے کو زمین سے لگے ہونا ترجمہ لکھ دیا گیا ۔۔۔ زمین سے لگے ہونا بھی اگر مان لیا جائے تو بھاگتے ہوئے لوگ زمین سے لگے ہوئے نہیں ہوتے۔ زمین سے وہی لگا ہوتا ہے جو جم کر لڑ رہا ہو ۔ جو بھاگ رہا ہو وہ کیسے کہ سکتا ہے کہ میں زمین سے لگا ہوا تھا۔ پھر اس پر رسول اللہؐ کا فرمان کہ علی ع آپ سے یہی امید تھی ظاہر کرتا ہےکہ حضور ص بھی مولا علی سے جو امید رکھتے تھی وہ پوری ہوئی ۔۔۔۔۔۔ یقینا رسول اللہ تو کسی کو بھی بھاگنے کی اجازت نہ دیتے ۔۔ تو ایسی امید کیسے رکھی جاتی۔ امید یہی تھی کہ سب جم کر لڑتے۔ البتہ صرف مولا علی اور ابو جندل جمے رہے۔
.
علل الشرائع کی صحیح حدیث کے مطابق مولا علی ع اور حضرت ابو دجانہ رض ڈٹے رہے تھے
.
حوالہ : [ علل الشرائع - الباب السابع - صفحہ ١٠ ، ١١ ]

Gallery
Tap any image to view full screen